25 دسمبر 2014 - 15:43
ڈاکٹر لاریجانی کی سید عمار الحکیم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے عراق میں دہشتگردی کے خاتمے کے لۓ اس ملک کو ایران کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے عراق میں دہشتگردی کے خاتمے کے لۓ اس ملک کو ایران کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے جانے پر تاکید کی ہے۔ علی لاریجانی نے جمعرات کے دن عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ عمار حکیم کے ساتھ ملاقات کے بعد بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ آج عراق میں دوستی کا ماحول قائم ہے کہا کہ ایران ہمیشہ سے عراق کی حکومت اور ملت کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ دہشتگردی کی بیخ کنی کے لۓ ان کی مدد سے دریغ نہیں کرے گا۔ علی لاریجانی نے سید عمار حکیم کے ساتھ ملاقات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ اس ملاقات میں خطے کے اہم حالات ، دہشتگردی نیز ایران اور عراق کے اقتصادی ، سیاسی اور ثقافتی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے مزید کہاکہ عراق کا مستقبل روشن ہے۔

.......

/169